راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ،9ملزمان گرفتار ،مقدمات درج کرلئے

پیر 26 جولائی 2021 23:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی04ملزمان دانش ،فاروق ،فخرعالم اورعامرعلی کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سی04پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی02ملزمان صدف اسلام اورمحمد محبوب کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے 02پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیے ،ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے عمیر کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمدہوا،ایس ایچ اوکلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم امجد کو گرفتارکیا، ملزم کے قبضہ سی01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد ہوا،جبکہ ایس ایچ او پیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حنیف کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو کاروائی پر شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں