راولپنڈی ،تھانہ مورگاہ پولیس نے گمشدہ 4 سالہ بچی کو تلاش کر کے وارثان کے حوالے کر دیا

پیر 26 جولائی 2021 23:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) تھانہ مورگاہ پولیس نے گمشدہ 4 سالہ بچی کو تلاش کر کے وارثان کے حوالے کر دیا ،مورگاہ پولیس کو بچی کے والد نے اپنی 04 سالہ بیٹی کی گمشدگی کے متعلق درخواست دی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ پولیس کو بچی کے والد نے اپنی 04 سالہ بیٹی کی گمشدگی کے متعلق درخواست دی ، جس پر ایس پی پوٹھوہار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور بچی کی برآمدگی کے لیے ایس ڈی پی او سول لائنز سرکل کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی، ایس ڈی پی او سول لائنز کی زیر نگرانی تھانہ مورگاہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا اور یہ بات سامنے آئی کہ بچی والدین کے ہمراہ ایوب پارک نہیں آئی،سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ مذکورہ فیملی اپنی بچی کو فیصل مسجد اسلام آباد ہی بھول آئی اور وہاں سے سیدھے ایوب پارک آگئے، جس پر ایس ایچ او مورگاہ سید عمران حیدر اور تفتیشی آفیسرمحمد رمضان نے وفاقی پولیس سے رابطہ کیا،مورگاہ پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اسلام آباد پولیس سے بچی کو تحویل میں لیا اور بعد ازاں والدین کے حوالے کر دیا، بچی کے ملنے پر بچی کے والدین نے مورگاہ پولیس کا شکریہ ادا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے گمشدہ بچی کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کرنے پرایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او سول لائنز، ایس ایچ او مورگاہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں