راولپنڈی ،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 4ملزمان گرفتار ، مقدمات درج

پیر 26 جولائی 2021 23:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی04ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سی240گرام چرس ،06بوتل شراب اور04ٹن بیئر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے سجاد حسین سے 120گرام چرس، تھانہ صادق آبا دپولیس نے منان علی سی120گرام چرس،مبارک مسیح سے 04بوتل شراب اور04ٹن بیئر،تھانہ نصیر آبا دپولیس نے احسن جاوید سے 02بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں