تھانہ صدربیرونی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب نامزد ملزم گرفتار کرلیا

بدھ 28 جولائی 2021 22:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) تھانہ صدربیرونی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب نامزد ملزم گرفتار کرلیا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے چچا کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدربیرونی پولیس کو مقتول کے چچا محمد قاسم نے درخواست دی کہ صلاح الدین نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ والد کی ایماء پرمکان خالی کروانے کی رنجش پر اینٹ مار کراس کے بھتیجے دانش کو زخمی کردیا تھا،جو بعدا زاں زخموں کی تالاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،جس پر صدربیرونی پولیس نے مقدمہ درج کیا،ایس ڈی پی اوصدرکی زیرنگرانی ایس ایچ اوصدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میںمطلوب نامزد ملزم صلاح الدین کو گرفتارکرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی صدر، ایس ڈی پی اوصدر ،ایس ایچ اواورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مدد دیتی ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں