تھانہ وارث خان پولیس نے آتش بازی کا سامان لے کرجانے والا ملزم گرفتار کرلیا، مقدمہ درج

بدھ 28 جولائی 2021 22:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) تھانہ وارث خان پولیس نے آتش بازی کا سامان لے کرجانے والا ملزم گرفتار کر کے سامان آتش بازی برآمد کرلیا، جبکہ ملزم کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کرجانے والے ملزم سعید اقبال کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی راول نے ایس ایچ اواورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانون شکن عناصرکے خلاف کاروائیوں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں