راولپنڈی کو سیاحتی شہر بنانے بارے چیئرمین آر ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

موٹ میک ڈونلڈ اور اربن یونٹ لاہور نے چیئرمین آر ڈی اے کو پریزنٹیشن دی،مری، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کو ملا کر ٹورازم ڈسٹرکٹ بنانے کی تجویز

بدھ 28 جولائی 2021 22:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) راولپنڈی ضلع کو سیاحتی شہر بنانے کے حوالے سے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ایک اجلاس آر ڈی اے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضی نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع راولپنڈی کی تین تحصیلوں مری، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کو ملا کر ٹورازم ڈسٹرکٹ بنانے کی تجویز زیر غور آئی، موٹ میک ڈونلڈ اور اربن یونٹ لاہور نے چیئرمین آر ڈی اے کو پریزنٹیشن دی، چیئرمین آر ڈی اے نے اس انیشیئل کونسپٹ پلان کے بارے میں بات چات کی اور اسے سراہا، چیئرمین آر ڈی اے نے کہا کہ چوک پنڈوری کہوٹہ سے لے مری لوئر ٹوپہ تک کے 123 کلو میٹر روڈ پرسیاحت کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں گی، اجلاس کے اختتام پرچیئرمین آر ڈی اے نے شکریہ ادا کیا، وائس چیئرمین آر ڈی اے ہارون کمال ہاشمی، ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای آر ڈی اے جمشید آفتاب، کنسلٹنٹ میک ڈونلڈ خرم سعید، سی ای او اربن یونٹ لاہور محمد عمر اور دیگر ممبرز نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں