عوام مون سون موسم کے دوران انتہائی احتیاط برتیں، ریسکیو 1122راولپنڈی

والدین بچوں کو نالہ لئی اور بجلی کے کھمبے کے پاس نہ جانے دیں،بارش کے دوران ڈرائیونگ کم رفتار پر کی جائے، عوام کے نام پیغام

بدھ 28 جولائی 2021 23:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) ریسکیو 1122راولپنڈی نے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ عوام مون سون موسم کے دوران انتہائی احتیاط برتیں، والدین بچوں کو نالہ لئی اور بجلی کے کھمبے کے پاس نہ جانے دیں۔

(جاری ہے)

پیغام میں کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران ڈرائیونگ کم رفتار پر کی جائے، مون سون موسم کے دوران کمزور اور حستہ حال چھتوں کے نیچے نہ جائیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر فوری اطلاع دی جائے۔ نالہ لئی کے اطراف والے رہائشیوں کو مون سون کے دوران احتیاط برتنا ہوگی۔ریسکیو 1122 کے تمام افسران اور اہلکار عوام کے لیے فلیڈ میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں