راولپنڈی:تھانہ ریس کورس پولیس کی کارروائی،چھریوں کے وار کرکے شہریوں کوزخمی کرنے والے 02ملزمان گرفتار

جمعرات 29 جولائی 2021 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھریوں کے وار کرکے شہریوں کوزخمی کرنے والے 02ملزمان گرفتارکرلئے،ملزمان کے خلاف متاثرہ شخص کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس کو محمد نعیم نے درخواست دی کہ محمد دانش اور شعیب خورشید نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ذاتی رنجش کی بنا پر04روز قبل گھر میں گھس کر چھریوں کے وار کر کے خاتون سمیت 04افراد کو زخمی کر دیا،جس پر ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کو زخمی والے 02ملزمان محمد دانش اورشعیب خورشید کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے ،جن کو جلد گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ اوریس کورس اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں پر تشدد ،اغواء اورجنسی استحصال کرنے والوں کے کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں