راولپنڈی ، تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی ،اقدام قتل اورچیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 02ملزمان گرفتار

جمعرات 29 جولائی 2021 21:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی ،اقدام قتل اورچیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 02ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اومورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم عثمان حسین کو گرفتارکرلیا، ملزم نے ڈیڑھ ماہ قبل معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے اپنے قریبی دوست جہانگیر کو زخمی کردیاتھا،جبکہ مورگاہ پولیس نے دوسری کاروائی کے دوران 28لاکھ روپے مالیتی کے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب ملزم سراج سائل کو گرفتارکرلیا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او مورگاہ اورپولیس ٹیموں کو شابا ش دیتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں