تھانہ گوجرخان کے علاقے میں خاتون پر تشدد اور ناک کاٹے جانے کی اطلاع پر سی پی او کا نوٹس

جمعرات 29 جولائی 2021 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) تھانہ گوجرخان کے علاقے میں خاتون پر تشدد اور ناک کاٹے جانے کی اطلاع پر سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان کے علاقے میں خاتون پر تشدد اور ناک کاٹے جانے کی اطلاع پر سی پی او محمدا حسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا،متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ سابقہ شوہر اور اسکے ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا،ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈز کئے جا رہے ہیں،ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا کہناتھا کہ خواتین پر تشدد نا قابل برداشت ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments