راولپنڈی پولیس کی اہم کارروائی،07سالہ بچے اور14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والی02 ملزمان گرفتار

جمعرات 29 جولائی 2021 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) راولپنڈی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئی07سالہ بچے اور14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والی02 ملزمان گرفتارکرلئے،متاثرہ بچوں کے والدین کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی بچوں اور خواتین سے زیادتی اور تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے،تھانہ صدر بیرونی پولیس کو متاثرہ بچے کی والدہ نے درخواست دی کہ اس کا 07سالہ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ طاہر نے اس کے ساتھ زیادتی کی،جبکہ تھانہ پیرودہائی پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ میں اور میری فیملی فوتگی پر گئے ہوئے تھے، ہماری عدم موجودگی میں حبیب اللہ نے اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر صدر بیرونی پولیس اور پیرودہائی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کیے، ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 07سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم طاہر صدیق کو جبکہ ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 14سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم حبیب اللہ کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کرلیا،ایس ایچ اوز نے بتایا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزائیںدلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں او رخواتین سے زیادتی کرنے والے ملزمان کڑی سزا کے مستحق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں