راولپنڈی‘تھانہ نصیرآباد پولیس کی اہم کارروائی،بذریعہ تاش جواء کھیلنے والے 05قمار باز گرفتار

جمعرات 29 جولائی 2021 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) تھانہ نصیرآباد پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بذریعہ تاش جواء کھیلنے والے 05قمار باز گرفتارکرلئے، دائو پر لگی رقم ، موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدکر لیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بذریعہ تاش جواء کھیلنے والے 05قمار بازوں کو گرفتا رکرلیا، گرفتار ملزمان میں نعمان،ملک عمران،بخشیش الہی،عاصم اور صغیرشامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 25ہزارروپے،05موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی پو ٹھوہار نے ایس ایچ او نصیر آباد اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں