راول ڈویژن پولیس کی کارروائی،مختلف مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار

جمعرات 29 جولائی 2021 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) راول ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتارکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد صدیق کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال2020سے تھانہ رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا، جبکہ ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم تابش حسین کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال2019سے تھانہ پیرودہائی پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی راول نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو کاروائی پرشاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments