راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی،06ملزمان گرفتار،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

جمعرات 29 جولائی 2021 21:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی06ملزمان گرفتارکر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم جمیل شوکت کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اوصادق آبادنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شمریز اختر کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمدکیا ،ایس ایچ اوآراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم وقاص جاوید کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمدہوا،ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد گل کو گرفتارکیا، ملزم کے قبضہ سی01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم غضنفر کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 01کاربین معہ ایمونیشن برآمد کرلی،ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کامران کو گرفتارکر لیا، ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدہوا، ملزمان خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو کاروائی پر شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں