انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ نے تجاوزات کے خاتمے کو ناگزیر قراردیدیا

جمعرات 29 جولائی 2021 21:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ نے تجاوزات کے خاتمے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر خاص طور پر کمرشل مارکیٹ کو تجاوزات کے کرونا سے پاک کیا جائے، کمرشل مارکیٹ سٹلائیٹ ٹائون راجہ بازار کو بھی تجاوزات میں مات دے گیا ہے، لوڈر سے لے کے سی ای او تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن، پارکنگ ٹھیکیدار سب اس منتھلی میں ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ سید شاھد علی شاہ، وائس چیئرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ حماد قریشی اور گروپ لیڈر رضوان سنی نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ مین مارکیٹ سڑکوں پر پارک کے اطراف ہینگر مافیا، ریڑھی، چپس والوں،برگر اور جوس والوں نے ٹی ایم اے کے ساتھ مل کر اپنی اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے ،جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،کمشنر سی پی او اور سی ٹی او انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے ساتھ مل کر تجاوزات کا مستقل حل نکالیں کیونکہ 1500 دکانداروں کی مارکیٹ میں ناجائز تجاوزات والے ایک سو کے قریب ہیں جن کی وجہ سے مارکیٹ بدنام ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments