ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود کی وفد کے ہمراہ سی پی راولپنڈی سے ملاقات ،ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں گینگ ٹریس کرنے پر سی پی او کو مبار کباد

راولپنڈی پولیس نے دلیری سے خطرناک ملزما ن کا مقابلہ کیا،ڈکیت گینگ کو 04دن میں ٹریس کرنے پر راولپنڈی پولیس لائق تحسین ہے،معززین علاقہ

جمعرات 29 جولائی 2021 22:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود نے وفد کے ہمراہ سی پی اومحمد احسن یونس سے ملاقات کی اورڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں گینگ ٹریس کرنے پر سی پی او کو مبار کباد دی ،،معززین علاقہ نے کہاکہ راولپنڈی پولیس نے دلیری سے خطرناک ملزما ن کا مقابلہ کیا،ڈکیت گینگ کو 04دن میں ٹریس کرنے پر راولپنڈی پولیس لائق تحسین ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود نے وفد کے ہمراہ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمدا حسن یونس سے ملاقات کی ،وفد میں معززین علاقہ اورمدعی مقدمہ بھی شامل تھے ،ملاقات کے دوران وفد نے تھانہ صدر واہ کے علاقے میں ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث خطرناک گینگ کو04دن میں ٹریس کرنے اور ملزمان کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر راولپنڈی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا،صدر واہ پولیس نے گزشتہ روز ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم انور خان ہلاک ہواجوسنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے، مدعی مقدمہ نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کوشناخت بھی کیا، وفد نے سی پی او راولپنڈی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی معہ قتل جیسے سنگین واردات میں ملوث ملزمان کو انتہائی کم وقت میں ٹریس کرنے پر راولپنڈی پولیس قابل تحسین ہے،راولپنڈی پولیس نے کینٹ کے علاقہ کی وارداتوں کو بھی فوری طوری پر ٹریس کرکے مسروقہ رقم برآمد کی اورمالکان کے حوالے کی ،ایسی مثالی کارکردگی شہریوں کے لیے باعث اطمینان ہے ،اس موقعہ پر سی پی اواحسن یونس نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے ،خطرناک گینگز کے خلا ف راولپنڈی پولیس کی کاروائیاں جاری رہیں گی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں