حلقہ علم و ادب کے زیر اہتمام عید ملن مشاعرہ و شوکت کمال رانا کی شعری تصنیف امکان کی تقریب رونمائی

جمعرات 29 جولائی 2021 23:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) حلقہ علم و ادب کے زیر اہتمام عید ملن مشاعرہ اور شوکت کمال رانا کی شعری تصنیف امکان کی تقریب رونمائی القائم لائبریری میںمنعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ڈاکٹر فرحت عباس صاحب نے کی جب کہ مہمانان خصوصی ڈاکٹر شیر علی اور قیوم طاہر تھے۔ جبکہ محترمہ آسناتھ کنول مہمان اعزاز تھیں۔مہمان خصوصی ڈاکٹر شیر علی نے کہا کہ میں نے ان کا کلام پڑھا ہے بہت اچھی اور عمدہ نظمیں لکھتے ہیں شوکت کمال رانا کے ہاں انفرادیت اور اور الفاظ کی نیرنگی پائی جاتی ہے جبکہ ڈاکٹر فرحت عباس نے کہا کہ شوقت کمال رانا اردو نظم کے میدان میں ایک گراں قدر اضافہ ہیں تقریب کے میزبان عارف فرہاد نے کہا کہ ان کی شاعری میں سینئر نظم گو شعراکے اسلوب کی جھلک دکھائی دیتی ہے اور ان کی نظمیں جدید نظم کیاوزان کے معیار پر پورا اترتی ہیں ان کے ہاں آگے بڑھنے کے قوی امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوسرے مرحلے میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے نامور شعراء کے ساتھ ساتھ لاہور فتح جنگ اور حسن ابدال کے بھی شاعر شریک ہوئے۔ سامعین کی بڑی تعداد نے شعرا کے کلام کو بے حد پسند کیا اور انہیں خوب داد و تحسین پیش کی۔ حلقہ علم و ادب کے صدر اور میزبان عارف فرھاد نے سب مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں