راولپنڈی میں کرونا کے بڑھتے کیسسز پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن ، چھ اگست سے سمارٹ لاک ڈائون لگایا جائیگا

جمعہ 30 جولائی 2021 23:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) راولپنڈی میں کرونا کے بڑھتے کیسسز پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،راولپنڈی کے سات علاقوں میں چھے اگست تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 8 کے عمر بلاک،ڈھوک کھبہ سٹریٹ 16،سٹریٹ 19 آریہ محلہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا ،سٹریٹ 16نیوگلزار قائد،سٹریٹ ون بینکرز کالونی،سٹریٹ 5 کے آر ایل،سٹریٹ تین نیو لالہ زار واہ کینٹ میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں