راولپنڈی،تھانہ سول لائنز پولیس کی بڑی کارروائی،نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

ڈیڑھ کروڑ روپے نقد ، لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ الیکٹرونکس ، گھریلو اشیاء اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

ہفتہ 31 جولائی 2021 22:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) تھانہ سول لائنز پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتارکر کے ڈیڑھ کروڑ روپے نقد ، لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ الیکٹرونکس ، گھریلو اشیاء اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرلیا،گرفتار ملزم ریکی کرکے گھر والوں کی عدم موجودگی میں وارداتیں کرتا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، ایس ایچ او سول لائنز کی زیرنگرانی تفتیشی آفیسر محمد عامر، محمد تسلیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم امتیاز حسین کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کروڑ روپے نقد، لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ الیکٹرونکس ، گھریلو اشیاء اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدہوا،ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم امتیاز حسین ریکی کرکے گھر والوں کی عدم موجودگی میں وارداتیں کرتا تھا، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس کے خلاف راولپنڈی کے علاوہ لاہور میں بھی بیسیوں مقدمات درج ہیں اور ملزم نے دوران تفتیش دیگر اضلاع میں بھی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم کا بھائی روح الحسنین بھی وارداتوں میں ملوث ہے جو قبل ازیں گرفتار ہوکر لاہور جیل میں بند ہے، ایس پی پوٹھوہا کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کی جمع پونجی سے محروم کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ملزم کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی پر ایس پی پوٹھوہار اور سول لائنز پولیس کو شاباش دی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں