راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،02منشیات فروش گرفتار، 02کلو سے زیادہ چر س برآمد

ہفتہ 31 جولائی 2021 22:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروش گرفتارکر کے 02کلو سے زیادہ چر س برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گل بنی کو گرفتار کرلیا، ملز م کے قبضہ سے 01کلو150گرام چرس برآمد ہوئی، ایس ایچ او ویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غلام قادرکو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 01کلو100گرام چر س برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ ا وز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں