پنجاب آرٹس کونسل میں بزم احباب قلم کے زیراہتمام منعقدہ عیدملن مشاعرہ

اتوار 1 اگست 2021 17:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) پنجاب آرٹس کونسل میں بزم احباب قلم کے زیراہتمام منعقدہ عیدملن مشاعرہ منعقدہوا جس کی صدارت معروف شاعرودانشور خاوراعجازنے کی۔مہمانان خصوصی میں ڈاکٹرفرحت عباس اورمحمودہ غازیہ جبکہ سینئرشاعرنسیم سحرنے خصوصی شرکت کی۔نظامت کے فرائض بزم احباب قلم کے صدرعلی اصغرثمرنے اداکیے۔

محفل مشاعرہ کے مہمانان اعزازمیں لاہورسے آئی معروف شاعرہ آسناتھ کنول اورظفراقبال انجم شامل تھے۔معروف ایڈوکیٹ کوکب اقبال نے بھی محفل مشاعرہ میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ایڈوکیٹ کوکب اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردوکے حوالے سے ان کی 12 سالہ جدوجہدکوشعراء کرام ادب میں شامل کریں۔اس کے علاوہ جن شعراء کرام نے عیدملن مشاعرے میں اپنی غزلیں اورنظمیں پیش کیں ان میں عبدالرزاق سحر،خلیل الرحمان، راجہ عبدالقیوم، نویداسلم، اسلم میر، شناور،سلمان حرفی، معظم راٹھور، ڈاکٹرمحمدعطااللہ، پروفیسرناصرمینگل، چندا شاد، خاورلغاری اوردیگرشامل تھے۔

شعراء کرام نے شاعری سنا کرخوب دادوصول کی۔ صاحب صدرخاوراعجازنے خطاب کرتے ہوئے کہ موجودہ دورمیں ادب کی تقریبات ناگزیرہیں جبکہ اس حوالے سے پنجاب آرٹس کونسل اور بزم احباب قلم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں