ھیلیسمیاکے مریضو ں کی مشکلات کم کرنے اور انہیں خون فراہم کرنے کے سلسلے میںپاکستان سویٹ ہو م بلڈ بنک کیمپ زمرد خان کی نگرانی میں قائم کیا گیا

اتوار 1 اگست 2021 19:55

ٹ*راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) ھیلیسمیاکے مریضو ں کی مشکلات کم کرنے اور انہیں خون فراہم کرنے کے سلسلے میںپاکستان سویٹ ہو م بلڈ بنک کیمپ زمرد خان ( ہلال امتیاز) کی نگرانی میں قائم کیا گیا جس میں سینکڑوں شہریوں نے خون کے عطیات دیئے ۔ پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے اپنے آبائی علاقہ نصیر آباد میں سویٹ ہوم بلڈ بنک کیمپ لگایا جس میںزمرد خان کے صاحبزادے حسنین علی خان اور ان کے بھائی شہزادہ خان ، سابق امیدوار این اے 61 شبیر حسین مغل ، امیدوار کینٹ بورڈ ، سابق ممبران کینٹ سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے خون کے عطیات دیئے۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر و سابق ایم این اے ملک ابرار احمد،سابق ایم پی اے ملک افتخار ،سابق امیدوار این اے 61 شبیر حسین مغل، شہزادہ خان ، ولی محمد خان ، امیدوار کنٹونمنٹ بورڈ فلک شیر، حمید عباسی، پاکستان بیت المال کے اسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد محمود اعوان، حسنین علی خان ، بابر ایوب ، فیصل ایوب،حاجی ارشد، ملک ساجد ، حافظ نعمان اعوان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا اور زمرد خان کی تھیلیسمیا سے متاثرہ بچوں کو خون کی فراہمی کے لیے کی جانے والی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم بلڈ کیمپ پورے پاکستان میں لگائیں گے ۔ ہم نے تھیلیسمیا اور ہیموفلیا کے مریضوں کی جان بچانے کے لیے گلی کوچوں میں جا کر خون اکٹھا کر نا ہے تاکہ ان بچوں کی جان بچائی جا سکے ۔ اگست کا مہینہ پاکستان کی آزادی کا مہینہ ہے ہم نے اس ماہ میں تھیلیسمیا سے متاثرہ بچوں کو تنہا نہیں چھوڑنا وہ اپنی زندگی کے لیے ہماری طرف دیکھتے ہیںہم اس آزادی کے مہینے میں ان کے لیے خون اکٹھا کر کے ان کو جینے کا سہارا دینگے ۔

زمرد خان کا کہنا تھا کہ جڑواں شہروں کے لوگوں نے پاکستان سویٹ ہوم کے اس پراجیکٹ کو خوب سراہا ہے۔ بلڈ کیمپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر و سابق ایم این اے ملک ابرار احمد کا کہنا تھاکہ زمرد خان نے تھیسلیمیا کے مریضوں کے بچوں کی جان بچانے کے لیے جو بلڈ کیمپ لگایا ہے ہم ان کے ساتھ ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکر ز اس نیک کام میں ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔

ملک ابرا ر کا کہنا تھا ہمارا علاقہ نصیر آباد خوش قسمت ہے کہ آزادی کے مہینے میں یہ پہلا پاکستان سویٹ ہوم بلڈ بنک کیمپ ہمارے علاقہ میں لگایا گیا ہے میں زمرد خان کو اس مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔پاکستان سویٹ ہوم بلڈ بنک میں سابق امیدوار حلقہ این اے 61 شبیر حسین مغل نے بھی اپنے خون کا عطیہ دیا اور زمرد خان کے اس نیک کام میں ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں