ریجنل پولیس افسر راولپنڈی عمران احمر کی دفتر میں کھلی کچہری

چاروں اضلاع سے آنیوالے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کاروائی کے بعد بروقت رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری

بدھ 15 ستمبر 2021 23:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2021ء) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی عمران احمرنے گزشتہ روز اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاراولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع سے آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کاروائی کے بعد بروقت رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کئے کھلی کچہری میں اعجاز حسین نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تھانہ کینٹ راولپنڈی میں درج چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں تبدیلی تفتیش کے احکامات جاری کیے جائیں جس پر ایس پی پوٹھوہارڈویژن کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔

محمد پرویز نے تھانہ واہ کینٹ میں اپنے بیٹے کے خلاف درج مقدمہ کی تبدیلی تفتیش کی استدعا کی جس پرسی پی او راولپنڈی کو فوری انکوائری کرکے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

گلشن نامی خاتون سکنہ تلہ گنگ چکوال نے تھانہ صدر تلہ گنگ میں درج کروائے گئے مقدمہ میں تبدیلی تفتیش کی استدعا کی جس پرڈی پی او چکوال کو فوری انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے ۔دیگر متفرق نوعیت کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے مقررہ ٹائم فریم کے مطابق رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی سمیت میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں