پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز:راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی و ٹریفک پلان جاری کردیا

ضلعی پولیس 4ہزارکے قریب افسران واہلکاراور350کے قریب ٹریفک افسران وا ہلکارٹریفک ڈیوٹی انجام دینگے۔ سٹیڈیم کے اطراف اور روٹ پر عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز کے علاوہ خصوصی اہلکار تعینات ،50سے زائد مقامات پر چیکنگ کے لئے خصوصی پکٹس بھی لگائی گئی

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے پاکستان اور نیوزی لینڈ انٹر نیشنل کرکٹ سیریز کے لئے سکیورٹی وٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے تحت ضلعی پولیس 4ہزارکے قریب افسران واہلکاراور350کے قریب ٹریفک افسران وا ہلکارٹریفک ڈیوٹی انجام دینگے اس مقصد کے لئے ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ضلعی پولیس و لیڈی پولیس سکیورٹی و گشت کے فرائض انجام دینگے پاکستان اور نیوزی لینڈ انٹر نیشنل کرکٹ سیریز کے لئے راولپنڈی پولیس کی طرف سے سٹیڈیم کے اطراف اور روٹ پر عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز کے علاوہ خصوصی اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں ،50سے زائد مقامات پر چیکنگ کے لئے خصوصی پکٹس بھی لگائی گئی ہیںجرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے علاقے میں سرچ آپریشنز بھی کئے گئے ہیں، مشکوک افراد اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی شائقین کرکٹ کو بائیو میٹرک چیکنگ،واک تھرو گیٹ ، میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کرنے کے ساتھ باڈی سرچ کے بعد سٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی،کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کیلئے پارکنگ کے لئے الگ سے جگہ مختص کی گئی ہے ، مختص جگہ کے علاوہ کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہ دی جائے گی

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments