راولپنڈی: پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا

سگی بہن کو قتل کرنے والے قاتل2 بھائی گرفتار، ملزمان نے ناچاقی کی بناپر فائرنگ کرکے اپنی بہن کو قتل کر دیا تھا

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:25

ڈ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) تھانہ صدر واہ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے سگی بہن کو قتل کرنے والے قاتل2 بھائی گرفتارکر لئے ملزمان نے ناچاقی کی بناپر فائرنگ کرکے اپنی بہن کو قتل کر دیا تھاپولیس نے اندھے قتل کاسراغ لگا کرسگی بہن کو قتل کرنے والے بھائیوں محمد عمران اور بلا ل کو گرفتار کرلیا ملزمان نے نا چاقی کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی بہن مسماة (ک)کو قتل کر دیا تھاتھانہ صدر واہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بڑے بھائی محمد رمضان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف جون2019 میں درج کیا تھاپولیس نے مقدمہ کی تفتیش کے دوران ملزم کے بھائیوں سے تفتیش کرتے ہوئے اندھے قتل کو ٹریس کرلیا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں