سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس کا کھلی کچہری میں شہری کی درخواست پر نوٹس

شہری پر تشدد کرنے اور اسے پرندوں کے پنجرے میں بند کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس کھلی کچہری میں شہری کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے شہری پر تشدد کرنے اور اسے پرندوں کے پنجرے میں بند کرنے والا ملزم گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا شہری نے کھلی کچہری میں درخواست دی کہ ملزمان نے تشدد کیا ہوائی فائرنگ کی اور اسے پرندوں کے پنجرے میں بند کیاجس پر سی پی اونے ایس ایچ او صادق آباد کو فوری قانونی کاروائی کا حکم دیاپولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کر کے شہری پر تشدد کرنے اور اسے پرندوں کے پنجرے میں بند کرنے والے جمیل کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں