ضلع بھر میںپو لیو ٹیموں کی تر بیت تکمیل کے مراحل میں ہی: محمد علی

ٴ تمام پولیو ور کرز کوCOVID-19 ایس او پیز پر عملدرآمد کی خصوصی تر بیت دی گئی ہی:ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنرراولپنڈی محمد علی نے کہا کہ ضلع بھر میںپو لیو ٹیموں کی تر بیت تکمیل کے مراحل میں ہے اور تمام پولیو ور کرز کوCOVID-19 ایس او پیز پر عملدرآمد کی خصوصی تر بیت دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہم کے شروع ہونے سے پہلے اسکے انتظا مات کا جائزہ اجلاس نہایت اہم ہے جسکے ذریعے ہم مہم میں آنے والے چیلنجز کو سمجھتے ہوئے بہترین سٹر یٹیجی بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ گز شتہ مہم کے دوران اپنا نے والے ما ئیکرو پلان میں مز یدبہتری لاتے ہوئے اسے اس آنے والی مہم کا حصہ بنایا جائے۔محمد علی نے کہا کہ انسدا د پو لیو مہم ایک قو می فریضہ ہے جس میں کسی قسم کی کو تا ہی بردا شت نہیں کی جا سکتی۔چنا نچہ ضروری ہے کہ اس سے وا بستہ ہر شخص اس میں نہ صر ف پیشہ ورانہ ذ مہ داری کا مظا ہرہ بلکہ اسے سما جی ذ مہ دا ری سمجھتے ہو ئے پا کستا ن کو پو لیو فر ی بنا نے میں اپنا فعا ل کردار ادا کرے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس میں منعقدہ ڈسٹر کٹ ایمر جنسی ریسپا نس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا اجلاس میں ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر احسان غنی،ڈاکٹر نوید، کوارڈ ینیٹر ورلڈ ہیلتھ آر گنا ئزیشن ڈا کٹر حناء خان و دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شر کت کی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مز ید کہا کہ دور افتادہ اور مسا فر بچو ں کو پولیو کے قطر ے پلا نے پرخصو صی تو جہ دی جا ئے اور پو لیو ور کر زکی خصو صی ٹر یننگ کو یقینی بنا نے کے ساتھ آگا ہی سیشن کے ذ ر یعے وا لد ین کی اس مہم میں شمولیت کروا ئی جائے۔

(جاری ہے)

محمد علی نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران ٹا ر گٹس کو ہر صورت پورا کیا جائے اور مسنگ و ریفیو زل کیسز کی تعداد کو صفرتک لایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ گاہے بگاہے اس مہم کے انعقاد کا مقصد بچوں کو حفا ظتی قطرہ جات کے ذر یعے محفوظ کر نا اور ان میں قو ت مدا فعت کا اضافہ کرنا ہے اس لئے ہماری بھر پور کو شش ہو نی چاہیے کہ پا نچ سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ ان قطروں سے محروم نہ رہے کیو نکہ محروم ر ہنے والا بچہ نہ صرف خود وائرس کا شکا ر ہو سکتا ہے بلکہ وہ دوسرے بچوں کے لئے بھی خطرے کا باعث بنتا ہی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں