اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق اور روزگار کی محافظ ایجنسی نائٹ ہیومن مینجمنٹ شالان جی ایل پاکستان نے کم وسائل رکھنے والی83. پاکستانی طلبہ کواعلی و پیشہ ورانہ تعلیم کے حصول کیلئے مکمل سکالر شپس دلوا کر انہیں اٹلی کی پانچ مختلف یونیورسٹیوں میں بھجوانے کے انتظامات کر لئے

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق اور روزگار کی محافظ ایجنسی نائٹ ہیومن مینجمنٹ (کے ایچ ایم) شالان جی ایل پاکستان نے کم وسائل رکھنے والی83. پاکستانی طلبہ کواعلی و پیشہ ورانہ تعلیم کے حصول کیلئے مکمل سکالر شپس دلوا کر انہیں اٹلی کی پانچ مختلف یونیورسٹیوں میں بھجوانے کے انتظامات کر لئے ہیں.کے ایچ ایم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد نواز نے بتایا کہ ان خوش قسمت پاکستانی طلبہ کے تمام تر تعلیمی اخراجات یونیورسٹیاں اپنے ڈونرز کے ذریعے برداشت کریں گی.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کم وسائل کے حامل ہونہار طلبہ کو اعلی و پیشہ ورانہ تعلیم کی سہولیات تک رسائی دلوانا ہمارا مشن ہے جس کیلئے ملک کے اندر اور بیرون ملک طلبہ کیلئے وظائف کا بندوبست کیا جاتا ہی انہوں نے کہا کہ ہمارے 83طلبہ ایسے ہیں جن کے تمام تعلیمی اخراجات وظائف سے پورے ہونگے جبکہ جزوی سکالرشپس کیلئے بھی ہماری کاوشیں جاری ہیںاٹلی کی یونیورسٹیوں میں داخلے پانے والے خوش قسمت طلبہ شاہ زیب شاہد، عبداللہ بن اظہر، مریم لیاقت، سعدیہ اعوان، ثناء وحید، خرم شہزاد، ثاقب علی، زریاب علی، فیضان زروب، سویرا فراز، فرخ عباسی، علیزہ اشفاق اور دیگر نے سکالر شپس ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کے ایچ ایم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا.

انہوں نے کہا کہ خالد نواز وطن کی تعمیر نو میں جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہی. انہوں نے کہا کہ وہ میڈیکل، انجنئیرنگ سمیت مختلف شعبوں میں اعلی تعلیم کے حصول کیلئے اٹلی جا رہے ہیں جہاں وہ طلبہ کی انٹرنیشنل کمیونٹی سے تعلیم کے جدید رجحانات کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کریں گے اور تعلیم مکمل کرکے واپس پاکستان آکر وہ قوموں کی عالمی برادری میں جدید تعلیمی رجحانات کے بارے میں اپنے ہم وطن نوجوانوں کو آگاہ کریں گی.

طلبہ نے مزید بتایا کہ حصول تعلیم کے اس پریڈ کے دوران ہم عالمی جاب مارکیٹ کی مانگ کے بارے میں بھی جاننے کی کوشش کریں گے تاکہ واپسی پر وہ اس حوالے سے بھی نوجوان ہم وطنوں کی راہنمائی کر سکیں. انہوں نے کے ایچ ایم کی ٹیم بالخصوص خالد نواز کا شکریہ بھی ادا کیا

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments