راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈز میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار فتح

پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی جانب سے خصوصی تقریب کاانعقاد

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین راولپنڈی پی پی 18کی سینئرنائب صدرشازیہ ساجدکی جانب سے ضلع راولپنڈی کے 5کنٹونمنٹ بورڈزمیں مسلم لیگ ن کے 3 درجن سے زائدممبران کی شاندارکامیابی کی خوشی میں ڈھوک حسومیں خصوصی تقریب منعقدکی گئی جس میں یونین کونسل نمبر5 ڈھوک حسوکے چیئرمین ڈاکٹرشفقت ،وائس چیئرمین سمیت کونسلروں اوراہل علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی اس موقع پرمٹھائی بھی تقسیم کی گئی خطاب کرتے ہوئے شازیہ ساجدنے کہاکہ ضلع راولپنڈی سمیت پنجاب بھرمیں کنٹونمنٹ بورڈزکے الیکشن میں مسلم لیگی ممبران کی اکثریت سے کامیابی ہمارے قائدمیاں محمدنوازشریف کے بیانیہ،میاں شہبازشریف ،مریم نوازاور دیگر قائدانہ صلاحیتوں پرمکمل اعتمادکااظہارہے ملک میں جب بھی شفاف الیکشن ہوں گے مسلم لیگ ن کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ہی کامیاب ہوں گے عوام نے اس الیکشن میں بھی پی ٹی آئی اوراس کے قائدعمران خان کومستردکردیاہے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں