سی پی این ای وفد کا دورہ آئی ایس پی آر، ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای )کے وفد نے جمعرات کو آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سی پی این ای کی جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے وفد کو خطے میں حالیہ پیش رفت اور قومی سلامتی پر مرتب اثرات کے تناظر میں موجودہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ویسٹرن زون بارڈر مینجمنٹ رجیم کے حصے کے طور پر سرحدوں کی صورتحال اور ضروری حفاظتی اقدامات کے متعلق بھی آگاہی دی۔ وفد نے تازہ ترین پیش رفت کی معلومات دینے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کاشکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں