ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پرفائرنگ کر کے ایڈیشنل آئی جی کو زخمی اور ان کے بھائی کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

تحقیقاتی ٹیموں نے پولیس کے ہمراہ بلال نامی ملزم کو ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل کے ایک گھر سے ، دوسرے ملزم صلاح الدین کو پشاورکے علاقہ پشتخرہ سے حراست میں لیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) تحقیقاتی ٹیموں نے ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پرفائرنگ کر کے ایڈیشنل آئی جی کو زخمی اور ان کے بھائی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیااطلاعات کے مطابق بلال نامی ملزم کو ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارکر گرفتار کیا جبکہ دوسرے ملزم صلاح الدین کو پشاورکے علاقہ پشتخرہ سے حراست میں لیاگیا حراست میں لئے جانے کے بعد ملزمان کو محکمہ انسداد دہشت گردی کے تحویل میں دے دیا گیایاد رہے کہ 10ستمبرکو ملزمان کی فائرنگ سے اے آئی جی سجاد افضل زخمی جبکہ ان کے بھائی نعمان افضل جاں بحق ہوگئے تھے تاہم اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے کسی قسم کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کے پی کے پولیس نے کوئی کاروائی کی ہو تو اس کے لئے راولپنڈی پولیس کو تاحال مطلع نہیں کیا گیا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں