کمشنر راولپنڈی کی ضلع جہلم کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ اور روزانہ کی انسپکشن کو بڑھانے کی ہدایت

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ نے ضلع جہلم کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کرنے اور روزانہ کی انسپکشن کو بڑھانے کی ہدایت کی تاکہ آٹا، چینی، فروٹ و سبزی اور دیگر اشیاء خوردونووش کے ریٹس کنٹرول کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے، یہ ہدایات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے کیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

(جاری ہے)

کمشنر گلزار حسین شاہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ سبزیوں اور پھلوں کی آکشن پرائس اور ریٹیل پرائس میں 20 فیصد سے زیادہ کا فرق نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں