کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ کا جلالپور اریگیشن کینال کا دورہ ، جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ نے گزشتہ رات جلالپور اریگیشن کینال کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاشف محمود، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اور دیگر افسران موجود تھے کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ نے جلالپور اریگیشن پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے کام ہدف کے مطابق مکمل کروانے اور معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ تمام پراجیکٹ پر جاری کام کا ذاتی طور پر جائزہ لیں اور کڑی نگرانی کریں تاکہ ان منصوبے کو معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیا جا سکی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں