راولپنڈی،سابق ایم این اے حاجی جاوید اقبال چیمہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) جماعت اسلامی پنجاب کی سیاسی کونسل کے صدرسابق ایم این اے حاجی جاوید اقبال چیمہ طویل علالت کے بعدگزشتہ روزخالق حقیقی سے جاملے،صوبائی سیکریٹری اطلاعات انعام الحق اعوان کے مطابق مرحوم امیرضلع سرگودھا، سمیت دیگرذمہ داریوں پرفائزتھے گزشتہ عرصے میں کینسرکے عارضے میں مبتلا ہوئے جوجان لیوا ثابت ہوا ،امیرجماعت سراج الحق ،نائب امیرلیاقت بلوچ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل وقاص انجم جعفری،امیرصوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم ،صوبائی سیکرٹر ی جنرل اقبال خان ،صدرجے آئی یوتھ پاکستان زبیراحمدگوندل ،صوبائی صدراویس اسلم مرزا ،قائمقام امیرضلع سرگودھا ڈاکٹرمحمدفاروق،ضلعی سیکرٹری ڈاکٹرطاہرفاروق،امیرشہرمیا ں انعام الحق قیصر،سیاسی وسماجی رہنمائوں سمیت ہزاروں افراد نے نمازجنازہ میں شرکت کی ،مرحوم قائد کی نمازجنازہ ان کے بیٹے حمائدجاویدچیمہ نے پڑھائی۔

(جاری ہے)

امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم نے رہنما جماعت اسلامی کی وفات کوعظیم سانحہ قراردیتے ہوئے کہاکہ مرحوم آخری سانس تک نظام مصطفیﷺ کے قیام کی جدوجہد کرتے رہے ہم ان کا مشن جاری رکھیں گی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں