تھانہ رتہ امرال پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) تھانہ رتہ امرال پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر کے 3 مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم ساجد علی کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 03 مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد ہوئے، ملزم کے دیگر سہولت کاروں کوبھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی راول نے ایس ایچ او رتہ امرال اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ کار و موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں