تھانہ صادق آباد پولیس نے شہری کوقتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) تھانہ صادق آباد پولیس نے شہری کوقتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم زبیر خان کو گرفتار کرلیا، ملزم زبیر خان نے فائرنگ کرکے محمد ولی کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد مصطفی خان کی مدعیت میں اگست2021تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں