اقوام متحدہ کے امن دستوں کی فوجی مشقیں ’مشترکہ منزل 2021‘ کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے امن دستوں کی فوجی مشقیں ’مشترکہ منزل 2021‘ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آ کے مطابق پاکستان، چین، تھائی لینڈ اور منگولیا کے فوجی دستوں نے مشقوں میں حصہ لیا جبکہ پاکستانی دستوں کی مہارت کو شرکاء نے بھرپور انداز میں سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان یو این امن مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے، مشقیں چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے کیو شن ٹریننگ بیس میں منعقد ہوئیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں