سینئر صحافی سی آر شمسی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا

نماز جنازہ میں صحافتی تنظیموں کے علاوہ ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی اور سماجی افراد کی بھرپور شرکت

اتوار 19 ستمبر 2021 00:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) سینئر صحافی سی آر شمسی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں راولپنڈی میں سپردخاک کردیاگیا۔ نماز جنازہ میں صحافتی تنظیموں کے علاوہ ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی اور سماجی افراد نے بھرپور شرکت کی۔ سی آر شمسی کا حرکت قلب بند جانے سے گزشتہ رات انتقال ہوا تھا۔مرحوم کی عمر62سال تھی اور وہ45سال صحافت کے شعبے میں مختلف پوزیشنوں پر رپورٹرز سے لیکر ایڈیٹر تک کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔

(جاری ہے)

راستہ یوٹیوب چینل پر بھی ملکی سیاست پر غیرجانبدار تبصرے کرتے تھے۔ مرحوم چکوال پریس کلب کے بانی سیکرٹری جنرل تھے۔ چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ، جبار مرزا، ذکی ڈوگر، فرحت اللہ بابر، نواز رضا، شمشاد مانگٹ، محمد افضل بٹ، پرویز شوکت ملک ذیشان کلیامی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، عبدالرشدید مرزا، مظہر شہزاد خان، مجاہد بھٹی اور متعدد ٹریڈ یونین کے عہدیداروں کے علاوہ صحافتی تنظیموں کے تمام چھوٹے بڑے عہدیدار نماز جنازہ میں موجود تھے ۔ جنازے میں راولپنڈی اسلام آباد کے تمام سینئر جو نیئر صحافی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں