اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو سے بچاؤ کی مہم کا افتتاح کردیا

منگل 21 ستمبر 2021 21:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو سے بچاؤ کی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے عملہ کے علاوہ پولیو فیلڈ سٹاف بھی موجود تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کے 100 فیصد اہداف حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور اس کیلئے جامع سیکورٹی پلان مرتب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انسدادِ پولیو مہمات کے دوران جن والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا ان پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کو پولیو مہم کے اہداف اور تعینات ٹیموں کی تفصیلات کے بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں