وارث خان پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

منگل 21 ستمبر 2021 21:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) تھانہ وارث خان پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا،چوری شدہ 4 موٹر سائیکل برآمد کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم زین العابدین کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 04موٹرسائیکل برآمد ہوئے ،ایس پی راول نے ایس ایچ اووارث خان اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانونی کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں