تھانہ مورگاہ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

منگل 21 ستمبر 2021 21:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) تھانہ مورگاہ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اومورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم عامر منیرکو گرفتارکرلیا، ملزم عامر منیر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے جہانگیر کو زخمی کردیاتھا،مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم عثمان قبل ازیں گرفتارہوکر چالان ہوچکا ہے ،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ اومورگاہ اورپولیس ٹیم کوشاباش دی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں