تھانہ صادق آباد پولیس نی2منشیات فروش گرفتار کر کے 3کلو چرس برآمد کرلی ،مقدمات درج

منگل 21 ستمبر 2021 21:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) تھانہ صادق آباد پولیس نی2منشیات فروش گرفتار کر کے 3کلو کے قریب چرس برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا، ملزم محمد جاوید کے قبضہ سے 01کلو 500گرام چرس اورملزم محمد سہیل کے قبضہ سے 01کلو450گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ،ایس پی راول نے ایس ایچ اوصادق آباد اور پولیس ٹیم کوشاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں