راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ،7ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

منگل 21 ستمبر 2021 21:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی7ملزمان گرفتار کرلئے ،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی03 ملزمان سجاد، محمد حسنین اورعادل خان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سی03پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمدہوئے، ایس ایچ اوکلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی02 ملزمان حید رعلی اورخرم اشتیاق کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سی02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکیے، ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم نوید احمد کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،جبکہ ایس ایچ اوصدرواہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عمران کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں