راولپنڈی میں ماحولیاتی آلودگی کاباعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

بدھ 22 ستمبر 2021 14:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2021ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کے احکامات پر سی ٹی پی نے شہر بھر میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز کردیا ہے۔ سی ٹی پی ترجمان کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی نے فضائی آلودگی اورسموگ کے حوالے سے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کیےہیں ۔

(جاری ہے)

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ انچارج ایجوکیشن اپنی ٹیم کے ہمراہ شہریوں اور  اڈہ جات میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرے۔چیف ٹریفک آفیسر رائے مظہرا قبال نے کہا ہے کہ ٹو سڑوک رکشہ سمیت دیگر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں سے فضائی آلودگی (سموگ)پیدا ہوتی ہے جس کے وجہ سے انسانی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ٹریفک حادثات کا خطرہ ہوتا ہے۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں  ،سموگ کو کنٹرول کرنے میں سٹی ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں اور سموگ سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں