راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی،17ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات مال مسروقہ برآمد

بدھ 22 ستمبر 2021 22:42

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2021ء) : راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 17ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ،منشیات اور مال مسروقہ برآمد کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سرقہ بالجبر،نقب زنی اورسینچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02ملزمان عمران اور تصور کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران04لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔

ایس ایچ اوسول لائنز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث خاتون سمیت 05ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان میں محمد بلال،علی محمد،ماجد،فرحان اورصوبیہ شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 30ہزارروپے،05موبائل فون،لیپ ٹاپ اور اسلحہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی02 ملزمان مشتاق اورضیا الرحمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سی02پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمدہوئے، ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ماجد خان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکیا، ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم زبیر خان کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،جبکہ ایس ایچ اوکینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عاطف کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم رشید کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضہ سی120گرام چرس برآمد ہوئی، ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ظہیر احمد کو گرفتا رکر کے ملزم کے قبضہ سی200گرام چرس برآمد کی، ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارشاد کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سی05لیٹر شراب برآمدکی، ایس ایچ اوسول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم اورنگزیب اقبال کو گرفتا رکرلیا،ملزم کے قبضہ سی05لیٹر شراب برآمد ہوئی،ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم حسن علی کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سی15لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں