راولپنڈی،تھانہ ائیر پورٹ پولیس کی کارروائی،بچوں پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 22 ستمبر 2021 23:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو متاثرہ بچوں کے بھائی نے درخواست دی کہ میرے بھائی موٹرسائیکل مکینک ورکشاپ پر کام سیکھ رہے ہیں،جہاں ملزم فہیم نے انہیں کلچ کیبل کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا،جس پر ائیرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کیااور ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بچوں پر تشدد کرنے والے ملزم فہیم کو فوری طورپر گرفتار کرلیا،ایس پی پوٹھوہارنے ایس ایچ اوائیرپورٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ عورتوں اور بچوں پر تشددناقابل برداشت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں