راولپنڈی،تھانہ ریس کورس پولیس کی کارروائی ،نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم لاہور سے گرفتار

بدھ 22 ستمبر 2021 23:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم لاہور سے گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ ملزم آصف نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر لاہور سے راولپنڈی بلایا اور ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریس کورس پولیس نے گزشتہ روز متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا،ملزم واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، ریس کورس پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو 24 گھنٹے کے اندر لاہور سے گرفتار کر لیا،ایس پی پوٹھوہارنے بتایا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی اور تشدد ناقابل برداشت ہے، ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں