راولپنڈی،تھانہ نصیرآباد کی کارروائی،ایس ایچ او کو رشوت کی پیش کش کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 22 ستمبر 2021 23:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) تھانہ نصیرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کو رشوت کی پیش کش کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نصیرآباد کو رشوت کی پیش کش کرنے والے ملزم واجد محمود کو گرفتارکرلیا،ملزم واجد محمود نے بتایا کہ اسے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک نے بھجوایا ہے، ملزم نے ایک لاکھ روپے رشوت دینے کی پیشکش کی، ملزم کی پیش کردہ رقم بطور وجہ ثبوت قبضہ پولیس میں لیکرملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خلاف زیروٹالیرنس پالیسی ہے جسے یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں