راولپنڈی ،پولیس نے 2 اشتہاری مجرمان ،اشتہاری مجرم کو فرارکروانے والا ملزم گرفتار کرلیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے 2 اشتہاری مجرمان اوراشتہاری مجرم کو فرارکروانے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میںمطلوب اشتہاری مجرم غلام مرتضی کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال رواںسال سے تھانہ گنجمنڈی پولیس کو مطلو ب تھا،ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اعجاز کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم سال 2018سے ریس کورس پولیس کو مطلوب تھا،جبکہ ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم طاہر بٹ کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران بلال بٹ نے اشتہاری مجرم کو فرار کروا دیا، جس پرنصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کا سہولت کار بلال بٹ کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں