سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی راجہ بازار میں تجاوزات اور نو پارکنگ کے خلاف کارروائی

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سیکٹرنے اپنی نگرانی میںاپنی ٹیم اور لفٹر کے ہمراہ مل کر راجہ بازارکے مختلف مقامات پر نو پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا۔راجہ بازار اور اس کے ملحقہ جگہوں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے تجاوزات اور نو پارکنگ کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہرا قبال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل ذبیح الحسن نے اپنی ٹیم اور لفٹر کے ہمراہ ملکر راجہ بازار کے مختلف مقامات جن میں سٹی صدر روڈ، امپیریل مارکیٹ،اقبال روڈ ،گنج منڈی روڈاور باڑا مارکیٹ کے علاوہ مختلف مقامات پر تجاوزات و نو پارکنگ کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئی51گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے 3ریڑھیوں کو قبضے میں لیا اوردرجنوں ٹھیلوں کو ختم کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع ڈی ایس پی ٹریفک ذبیح الحسن کا کہنا تھا کہ راجہ بازار ایک مصروف تجارتی مرکز ہے جسمیں دوسرے شہروں سے آنے والے خریداروں کی وجہ سے رش میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کی روانی کوبر قرار رکھنے کے لیے روڈ پر موجود ریڑھی بانوں ، تجاوزات اور نو پارکنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے تاکہ روڈ یوزرز کو دوران ڈرائیونگ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انھیں ہر طرح کی سہولت فراہم کی جا سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری نو پارکنگ میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل کھڑی کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس اقدام سے ٹریفک کی ورانی متاثر ہوتی ہے اکثر اوقات رش میں ایمبولینس بھی پھس جاتی ہیں جس سے مریضوں اور دیگر شہریوں کو مشکلات ہوتی ہیںلہذا شہری محب وطن اور مہذب ہونے کا ثبوت دیں اور ٹریفک قوانین پر مکمل عملدر آمد کو یقینی ہوئے ٹریفک نظام میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں